پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی منگیتر نک جونس کی شادی 2 دسمبر کو ہونے کا امکان

پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی شادی میں دپیکا پڈوکون کی طرح کروڑوں روپے لٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے امریکی منگیتر نک جونس کی شادی 2 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ پریانکا چوپڑا نے بھی اپنی شادی میں دپیکا پڈوکون کی طرح کروڑوں روپے لٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ پریانکا اور نک جونس کی شادی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھگوان پیلس میں ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ تاحال پریانکا چوپڑا اور ان کے خاندان نے شادی کی جگہ کا اعلان نہیں کیا تاہم ان کی والدہ 16 نومبر کو جودھپور میں دیکھی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا کے جودھپور دورے کے بعد تاریخی ہوٹل نے اداکارہ کی شادی کے انتطامات کی تیاریاں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر پریانکا چوپڑا کی شادی اسی تاریخی اور پر تعیش ہوٹل میں ہوئی تو ان کی رات کا خرچہ 60 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 70 لاکھ روپے تک ہوگا ،ْاگر ان کی شادی اسی ہوٹل میں ہوئی اور انہوں نے اس ہوٹل کو محض5 راتوں کے لیے بھی بک کیا تو ان کا مجموعی خرچہ 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہوجائے گا، جو دپیکا اور رنویر کی شادی سے کم سے کم 50 لاکھ روپے زائد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :