Live Updates

حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کرے‘میاں طارق فیروز

عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتیں 56 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہیں، عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فروخت زیادتی ہے

اتوار 18 نومبر 2018 15:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاںسلیم نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے ،حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا اعلان کرے۔ حکومت کی عدم توجہ کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے آسمان کو چھونے لگے ہیں ،عوام کو نئی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں تاہم حکومت کی عدم توجہی کے باعث عوام میں مایوسی بڑھنے لگی ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز تاجروں سے کارنر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میاں سلیم نے کہاکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتیں 56 ڈالر فی بیرل تک گر چکی ہیں جبکہ پاکستانی عوام کو مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات فروخت کی جا رہی ہیں،ا نہو ںنے کہا کہ پریمیم (Super) پٹرول97.83 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈڈیزل112.94 روپے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل82.44 روپے جبکہ مٹی کا تیل5 86. فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے ، جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں بھی کوئی کمی وا قع نہیں ہو رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان کی وجہ سے عوام میں بہتری کی ایک امید کی کرن پیدا ہوئی تھی تاہم جب سے نئی حکومت نے ملکی اقتدار سنبھالا ہے تب سے عوام امید لگائے بیٹھے ہیں کہ کب انہیں مہنگائی اور غربت کی چکی سے نکالا جائے گاتاہم حکومت کے حالیہ اقدامات کے باعث عوام کو شدید مایوسی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے انہوںنے کہاکہ جب عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میںاضافہ ہوتا ہے تو فوری طور پر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںاضافہ کر دیا جاتا ہے تاہم جب بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے تو اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچائے جاتے ،جو سراسر زیادتی اور عوام کی حق تلفی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے جس طرح پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اسی طر ح پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں کی مناسبت سے چیک کرنے اور فوری طور پر عوام کو ریلیف دینے کیلئے پٹرولیم پرائس کنٹرول کمیٹی تشکیل دی جائے تا کہ عوام کو بے جا مہنگا ئی کے بوجھ سے نکالا جا سکے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات