رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک دو لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو عمرہ کے ویزے جاری کئے گئے، سعودی وزارت حج وعمرہ

اتوار 18 نومبر 2018 15:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک دو لاکھ 62 ہزارسے زائد پاکستانی شہریوں کو عمرہ کے ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ بات سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری اعدادوشمار میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک دنیاء بھر سے 10 لاکھ مسلمانوں کو عمرہ کے ویزے جاری کئے جاچکے ہیں جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔

پاکستان سے رواں عمرہ سیزن کے دوران اب تک 2 لاکھ 62 ہزار695 پاکستانیوں کو ویزے جاری ہوئے ہیں۔ وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب تک 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد زائرین حجازمقدس پہنچ چکے ہیں جن میں تقریباً 4لاکھ عمرہ کرکے اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں۔ اعدادوشمارکے مطابق رواں عمرہ سیزن میں اب تک بھارت کے 1 لاکھ 40 اور انڈونیشیا کے 1 لاکھ31 ہزار908 مسلمانوں کے عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :