ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی میں پاکستان نے بہترین تعاون کا مظاہرہ کیا، ایران

اتوار 18 نومبر 2018 15:40

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) ایران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی میں پاکستان نے بہترین تعاون کا مظاہرہ کیا۔ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی نے پریس ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ سرحدی آپریشن کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ اور اندرونی سلامتی کے ذمہ دار کی حیثیت سے وہ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ ہم پاکستان کی نگرانی اور ان کی اجازت سے ایسے سرحدی علاقوں میں جہاں دہشت گرد موجود ہیں، مشترکہ کارروائیوں کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ آپریشن کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس تعاون کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے ایرانی سرحدی محافظین کی بازیابی میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے اس ضمن میںٰ اچھے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :