بھارت میںحج درخواستوں کی وصولی ، آخری تاریخ بڑھا کر 12 دسمبر کردی گئی

اتوار 18 نومبر 2018 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) حج کمیٹی آف انڈیانے حج کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی آخری تاریخ 17 نومبر سے بڑھاکر 12 دسمبر کرنے کااعلان کیا ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق اتو اکو حج کمیٹی آف انڈیا کی میٹنگ ہوئی،اس اجلاس میں میں حج کیلئے دی جانے والی درخواستوں کی آخری تاریخ 17 نومبر سے بڑھاکر 12 دسمبر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بعدازاں جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ اب 12 دسمبر تک حج کے لئے درخواستیں وصول کی جاسکیں گی۔ یہ درخواستیں بذات خود جاکر دفتر یا آن لائن جمع کرائی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :