یورپی یونین کا سعودی عرب سے خاشقجی قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

یورپی یونین چاہتی ہے کہ سعودی حکومت اس بارے میں شفاف حکمت عملی اختیار کرے،جرمن دفتر خارجہ

اتوار 18 نومبر 2018 15:50

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) جرمن دفتر خارجہ نے کہاہے کہ جرمنی اور یورپی یونین بھی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے سعودی وضاحت پر مطمئن نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق اتوا کو جاری کئے گئے دفتر خارجہ کے ایک بیان میں کہاگیاکہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ سعودی حکومت اس بارے میں شفاف حکمت عملی اختیار کرے۔ جرمن وزارت خارجہ کے اس بیان میں کہا گیا کہ ملکی وزیر خارجہ ہائیکو ماس اور اٴْن کے یورپی یونین کے ہم منصب اس تناظر میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگیرینی کے اس بیان کی حمایت کرتے ہیں جس میں انہوں نے خاشقجی قتل کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔