مخدوم علائو الدین علی احمد صابری کلیری کا عرس 21نومبر کو راولپنڈی میں ہو گا

اتوار 18 نومبر 2018 16:00

راولپنڈی18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء)سالانہ عرس سید مخدوم علائو الدین علی احمد صابری کلیری 12ربیع الاول 21نومبر کو صابری دربارموھڑا چھپرغوث اعظم روڈ (سابقہ چکری روڈ) راولپنڈی میں منعقد ہو گا ۔عرس کی تمام تقریبات کی صدارت و سرپرستی سجادہ نشین صابری دربار صاحبزادہ حافظ بدر الدین چشتی کریں گے جبکہ عرس انتظامات کی نگرانی صاحبزادہ مقصود احمد صابری کریں گے ۔

(جاری ہے)

منتظم اعلی صابری دربار صاحبزادہ مقصوداحمد صابری کے مطابق سید مخدوم علائو الدین علی احمد صابری کلیری کے عرس مبارک کا باقاعدہ آغاز بدھ 21نومبر کو ہو گا ۔عرس کے موقع پر نماز عصر کے بعد قرآن خوانی و نعت خوانی جبکہ نماز مغرب کے بعد علمائے کرام کا خطاب و ختم خواجگان و دعا ہو گی ۔نماز عشاء کے بعد معروف قوال شفیق وارثی و ہمنواء محفل سماع پیش کریں گے۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد قباء مولانا محمد ثناء اللہ قادری کاخصوصی خطاب ہوگا۔