Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت بھی (ن )لیگ کی حکومت کا تسلسل ہے ‘عابد حسین صدیقی

اتوار 18 نومبر 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بھی ن لیگ کی حکومت کا تسلسل ہے ،(ن) لیگ کی طرح تحریک انصاف کے وزراء بھی اپنی حکومت کے دشمن ہیں جس طرح ن لیگ کے وزراء روزانہ کی بنیاد پر دوسروں کی بگھڑیاں اچھالا کرتے تھے اسی طرح تحریک انصاف کے وزراء بھی لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کو ہی اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمے بے یارومددگار ہیں اُن پر توجہ نہیں دی جا رہی ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس حکومت چلانے کی اہلیت نہیں ڈھنگ ٹپائو پالیسی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں پاکستان پہلے ہی اقوام عالم میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات