کوئٹہ میں دھماکہ

دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے پر ہوا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 18 نومبر 2018 16:01

کوئٹہ میں دھماکہ
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :کوئٹہ میں باردوی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے ،کسی بھی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کچھ دیر پہلے کوئٹہ میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جگہ کا تعین کرنے پر معلوم ہوا کہ کوئٹہ میںمارگٹ کے علاقے میں دھماکہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ باردوی سرنگ کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :