لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب ٹریفک حادثہ خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی

اتوار 18 نومبر 2018 16:10

کوئٹہ۔18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) بلوچستان کے علاقے لسبیلہ یونیورسٹی کے قریب حادثے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار کے روز ضلع حب کے علاقے لسبیلہ یونیورسٹی کے مقام پر کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ بریک فیل ہونے کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور علاقے کے افرادجائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔