ْگورنر سندھ عمران اسماعیل کا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 18 نومبر 2018 18:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو ان کی دینی خدمات کے حوالے سے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کے انسانیت پر مبنی مشن نے بے شمار افراد کی زندگیوں میں انقلاب برپا کیا اور آج پوری دنیا میں ان کے ہزاروں شاگرد اور معتقدین موجود ہیں۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مرحوم کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :