گورنر سندھ کا شہید بینظیر آباد میں شوگر مل ورکرز پر فائرنگ اور تشدد کے حوالے سے میڈیا خبروں پر نوٹس، رپورٹ طلب

اتوار 18 نومبر 2018 18:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہید بینظیر آباد میں واقع شوگر مل ورکرز پر فائرنگ اور تشدد کے حوالے سے میڈیا رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور کمشنر شہید بینظیر آباد سے فوری طور پر واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے دوران احتجاج زخمی ہونے والے مزدوروں کو طبی امداد فراہم کرنے کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کو احکامات دیئے۔