جمرود،دوفریقین کے درمیان فائرنگ ،2افرادجاں بحق،خاتون سمیت 2افرادزخمی

اتوار 18 نومبر 2018 18:20

جمرود۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) جمرودمیں دو فریقین کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں2افرادجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 2افرادزخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ نئی آبادی میں دو فریقین پیرمحمد اورعنایت خان خاندانوں کے مابین زمین پر کئی عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ اتوار کے روز اسی تنازعہ پر جرگہ ہو رہا تھا کہ دونوں فریقین کا جرگہ سے قبل ہی تکرار ہوئی جس کے باعث بات تکرار سے بڑھ کر فائرنگ تک پہنچ گئی اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں2افراد جاںبحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد کیلئے پشاورہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مقامی انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں خاندان کے دو دو افراد کو گرفتار کرکے فائر بندی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :