سکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ،3 اہلکارشہید اور4 اہلکار زخمی

حملہ سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے کیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، سکیورٹی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 نومبر 2018 18:34

سکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ،3 اہلکارشہید اور4 اہلکار زخمی
کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر 2018ء) کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکارشہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ہے۔سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز کی گاڑی ڈیوٹی پر مامور نوجوانوں کیلئے راشن لیکر جارہی تھی۔ تاہم مارگٹ کے علاقے میں گاڑی پر سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد سے حملہ کردیا گیا۔ جس کے نتیجہ میں 3 سکیورٹی اہلکارشہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے دھماکا کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

جائے دھماکا سے سکیورٹی فورسز نے شواہد اکٹھے کیے اور ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔ یاد رہے مارگٹ کے علاقے میں صبح دھماکا ہوا تھا۔ تاہم دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔ بتایا گیا تھا کہ دھماکا بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ باردوی سرنگ کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔ اب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکارشہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔