موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں چار ماہ کے دوران 3.57 فیصد کمی

اتوار نومبر 19:00

اسلام آباد۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران ملک میں موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.57 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ آل پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک ملک میں 6 لاکھ15 ہزار 121 یونٹس موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار جبکہ 6 لاکھ 12ہزار 803 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 3.57 فیصد کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں ملک میں 6 لاکھ 33 ہزار 852 یونٹس موٹر سائیکل اور رکشوں کی پیداوار اور 6 لاکھ 35 ہزار533 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لاکھ 60 ہزار 619 یونٹس موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور ایک لاکھ 58ہزار 196 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں ملک میں ایک لاکھ 66 ہزار 658 یونٹس موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی پیداوار اور ایک لاکھ 66 ہزار ایک یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اس عرصہ میں چنگ چی، سازگار اور روڈ پرنس رکشوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :