پاکستان کی 6 آئی ٹی کمپنیوں کی چین کے شہر شینزن میں بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں شرکت

اتوار 18 نومبر 2018 19:00

بیجنگ ۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) چین کے شہر شینزن میں منعقدہ بین الاقوامی ہائی ٹیک نمائش میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی 6 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی ۔ یہ نمائش چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت منعقد ہوئی ۔ نمائش میں آئی ٹی کی 6 معروف پاکستانی کمپنیوں نے شرکے کی جن کا انتخاب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستان سافٹ ویئر بورڈ نے کیا ۔

(جاری ہے)

سٹیلا ٹیکنالوجی سے وابستہ تجزیہ کار حسنین خورشید نے بتایاکہ ہماری کمپنیوں کی بیرونی دنیا کے ساتھ روابط کے فروغ کے لئے یہ ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چینی تاجروں اور کاروبارکرنے والے افراد اور اداروں کے ساتھ رابطے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہماری کوشش ہو گی کہ چینی کمپنیوں کے تجربے سے استفادہ کیا جائے۔ اس نمائش میں 30 ممالک کی3 ہزار سے زائد کمپنیاں اور کاروبار کرنے والے اداروں نے اپنی مصنوعات بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کئے۔