Live Updates

اپوزیشن چاہتی ہے کہ کوئی نہ پوچھے کہ 10 سال میں اربوں روپے کہاں گئے، جب کرپشن کی طرف توجہ دلائو اور ڈاکوئوں کو نہ چھوڑنے کی بات کرو تو اپوزیشن واک آئوٹ کر جاتی ہے، جو کل تک سائیکل پر سفر کرتے تھے وہ آج آج بڑی بڑی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں،کھربوں کا حساب مانگنے پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے،ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کو انگریزی پڑھانے والا استاد نہیں جبکہ سابق حکمرانوں کے بچے لندن اور امریکہ میں پڑھ رہے ہیں،جن لوگوں نے خزانہ خالی کیا ان سے پیسے واپس لائیں گے،ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہو گی، ایسا نظام بنائیں گے کہ سرکاری پیسہ عام آدمی کی مرضی سے استعمال ہو سکے، ہماری عزت عوام سے ہے اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرینگے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسینکا جہلم کے نواحی علاقے فتح پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 19:00

جہلم۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کوئی نہ پوچھے کہ 10 سال میں اربوں روپے کہاں گئے، جب کرپشن کی طرف توجہ دلائو اور ڈاکوئوں کو نہ چھوڑنے کی بات کرو تو اپوزیشن واک آئوٹ کر جاتی ہے، جو کل تک سائیکل پر سفر کرتے تھے وہ آج آج بڑی بڑی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں،کھربوں کا حساب مانگنے پر جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے،ہمارے تعلیمی اداروں میں بچوں کو انگریزی پڑھانے والا استاد نہیں جبکہ سابق حکمرانوں کے بچے لندن اور امریکہ میں پڑھ رہے ہیں،جن لوگوں نے خزانہ خالی کیا ان سے پیسے واپس لائیں گے،ملک کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہو گی، ایسا نظام بنائیں گے کہ سرکاری پیسہ عام آدمی کی مرضی سے استعمال ہو سکے، ہماری عزت عوام سے ہے اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جہلم کے نواحی علاقے فتح پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رکن قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، ایم پی اے راجہ یاور کمال، ایم پی اے ثمرینہ جاوید اور راجہ منور نے بھی اس موقع پر ورکروں سے خطاب کیا۔ وزیر اطلاعات نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے وسائل کی منصفانہ تقسیم کرنا ہو گی، عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں اور حکمران میٹرو بناتے رہے، جہلم میں ہزاروں سال پرانی تاریخ کے امین لوگ ہیں اور وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال جہلم سے اربوں روپے قومی خزانے میں جاتے ہیں لیکن فنڈز لاہور پر خرچ کئے جاتے رہے، لاہور، کراچی اور اسلام آباد ہمارے شہر ہیں تو جہلم اور ڈومیلی بھی ہمارے شہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15سو ارب روپے بلوچستان گئے مگر بلوچستان میں کوئی ڈھنگ کا ہسپتال موجود نہیں ، پچھلی10دس سالوں میں خرچ ہونیوالے کھربوں روپے کہاں گئے، جب یہ سوال کیا جاتا ہے تو جمہوریت کو خطرہ پڑ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی نمائندگی نہ کرنیوالی پارلیمنٹ کیسے چل سکتی ہے،پارلیمنٹ ایسے چلائی گئی تو ملک نہیں چلے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں ایسا نظام قائم کرے گی جہاں سرکاری پیسہ عام آدمی کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو، جو صرف بلدیاتی نظام سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس پینے کا پانی نہیں، روزگار نہیں، بجلی نہیں لیکن جو کل تک سائیکل پر سفر کرتے تھے وہ آج آج بڑی بڑی گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری عزت عوام سے ہے اور عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرینگے، جن لوگوں نے خزانہ خالی کیا ان سے پیسے واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈومیلی میں پینے کے لئے پانی نہیں اور آپ لاہور میں میٹرو ٹرین چلارہے ہیں ہمارے بچوں کے پاس سکولوں میں بیٹھنے کے لئے کرسیاں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان طاقتور بلدیاتی نظام کی بات کرتے ہیں تاکہ عوام کے پیسے عوام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلا وعدہ چوروں اور ڈاکوئوں سے پیسے واپس لینے کا ہے اور ہم اس پر قائم ہیں اور ان سے حساب لے کر رہیں گے، عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات