Live Updates

وزیراعظم کوزرداری کے معاملے میں محتاط رہنے کا مشورہ

کچھ مقدمات کے نتیجے میں ایک گڑھے سے پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بڑا خوفناک معاملہ ہے، اس لیے زرداری ذہنی طور پرگرفتاری کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو زرداری کا معاملہ عدالتوں پرچھوڑ دینا چاہیے۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 نومبر 2018 19:04

وزیراعظم کوزرداری کے معاملے میں محتاط رہنے کا مشورہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 نومبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے وزیراعظم عمران خان کو محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک گڑھے سے پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، بڑا خوفناک معاملہ ہے، اس لیے ز رداری ذہنی طور پر گرفتاری کیلئے تیار ہیں، عمران خان کو زرداری کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آصف زرداری کے معاملے میں احتیاط کرنی چاہیے۔

آصف زرداری کو بالکل ایک طرف چھوڑ دیں ۔ان کے معاملات عدالت دیکھ رہی ہے۔ زرداری ذہنی طور پر گرفتاری دینے کیلئے تیار ہوچکے ہیں۔وہ ذرا یاد کریں اطلاع ہے کہ ایک گڑھے کی اطلاع آرہی ہے کہ اس میں پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،یہ لاشیں پرانے وقت میں دفنائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

یہ معاملہ بہت آگے جا رہا ہے۔میں نے کہا تھا کہ اس گڑھے میں سے جو چیزیں نکلی ہیں پھر ٹیلیفون کالز، بھتہ، زمینیں ، باہر پیسا گیا، ملازمین کے نام پر جائیدادیں یہ سب ایسا معاملہ ہے کہ زرداری کو یقین ہے کہ اس کو کسی بھی وقت گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ یہ بڑا خوفناک معاملہ ہے جو کہ بطور وزیرداخلہ عمران خان کے سامنے آرہا ہے۔ لیکن جب عمران خان اپنے رفقاء سے وہ چیزیں بیان کرتے ہیں تو باتیں باہر نکل آتی ہیں۔میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ وزیرداخلہ سے خود کو الگ کرلیں۔احتساب کا عمل پہلے بھی چل رہا ہے آئندہ بھی چلتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب چیزیں باہر آتی ہیں تومخالفین کی اسٹریٹجی کامیاب ہورہی ہے مخالفین کہتے ہیں دیکھیں یہ توعمران خان نیب کی بات کہہ رہا ہے۔اب عدالت تو بالکل آزاد ہے۔ زلفی بخاری یا اعظم سواتی کا معاملہ ہو، عدالت اپنا کام کررہی ہے۔عدالت توآزاد ادارہ ہے اسی طرح نیب میں بھی ہرمعاملے کا نیب کے ترجمان کو جواب دینا چاہیے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات