�یع اول کو شایان شان انداز میں منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس میں فیصلہ

ملک و عوام کے خاطر پیپلز پارٹی کے بانی قائدین اور کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جمہوری اقدارکو قائم ودائم رکھا ہے، سعید غنی

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اجلاس گزشتہ روز پیپلز سیکریٹریٹ میں ڈویژنل صدر و صوبائی وزیر سعید غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، مرزامقبول، سردار خان، امان اللہ مسعود، ذوالفقار قائم خانی، شکیل چوہدری، آصف خان، نویدبھٹی، عابد ستی، لطیف آرائیں، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ، اقبال ساند، جاوید شیخ، ظفر صدیقی، خلیل ہوت، علی احمد جان، ایم پی اے ساجد جوکھیو، دل محمد، چوہدری اصغر آرائیں، شہزاد مجید ، میر عباس تالپور، جانی میمن ، ایم پی اے شاہینہ شیر علی بلوچ اور چوہدری ظفر اقبال بھی شریک تھے۔

اجلاس میں یہ طے پایا کہ 12ربیع اول کو شایان شان انداز میں منانے کے لئے بھرپور تیاریاں کی جائیں اور اس سلسلے میں تمام پارٹی آفسز کو برقی قمقوں سے سجایا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی کے 51ویں یوم تاسیس کے حوالے سے بھی خوروخوص کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سکھر میں منعقد کی گئی ہے جس سے پیپلز پارٹی کے قائدین خطاب کرینگے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی ڈویژن نے یوم تاسیس کے جلسے میں بھرپور شرکت کرینگے اور اس سلسلے میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا جائے ۔ 30نومبر کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا جس میں کراچی کے کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کرینگے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی اور طویل جدوجہد قربانیوں سے بھری پڑی ہے اور ملک و عوام کے خاطر پیپلز پارٹی کے بانی قائدین اور کارکنان نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جمہوری اقدارکو قائم ودائم رکھا ہے۔