Live Updates

ملتان کیلئے بھی جلد بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کروں گا‘عثمان بزدار

جلدملتان کا تفصیلی دورہ کروں گا، تمام ارکان اسمبلی ہی وزیراعلیٰ ہیںاورارکان اسمبلی سے ملاقاتوںکا سلسلہ جاری رہے گا تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا ہے اور تبدیلی ہر صورت آئیگی،پسماندہ ترین تحصیل کے ایم پی اے کا وزیراعلیٰ بننابھی ایک بہت بڑی تبدیلی ہے

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسے سرکٹ ہائوس ملتان میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سٹی صدر اور دیگر عہدیداران نے ملاقات کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے تمام ارکان اسمبلی وزیراعلیٰ ہیںاورارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا-انہوںنے کہاکہ ڈیرہ غازی خان،تونسہ شریف اور بارتھی کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیاہے اورملتان کے لئے بھی جلد بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کروں گا-میں عنقریب ملتان کا تفصیلی دورہ کروں گا-انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا ۔

(جاری ہے)

سابق ادوار میں اس علاقے کی ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج یہاں محرومیاں نہ ہوتی-انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے -تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیا ہے اوریہ تبدیلی ہر صورت آئے گی-پسماندہ ترین تحصیل کے ایم پی اے کو وزیراعلیٰ بنانا بھی ایک بہت بڑی تبدیلی ہے -اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈی جی خان، تونسہ شریف اور بارتھی کے لئے ترقیاتی پیکیج تاریخی ہے -انہوں نے کہاکہ آپ کے دور میں جنوبی پنجاب پنجاب کا ترقی یافتہ علاقہ بنے گا- آپ عوامی وزیراعلیٰ ہیں اور آپ عوام کے مسائل بخوبی جانتے ہیں-انہوں نے کہاکہ ماضی کے مقابلے میں آپ کے دور میںعوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں-ملاقات میں جنوبی پنجاب خصوصا ًملتان کے عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبوں اور عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات