اسلام آبادپولیس کی کارروائی،ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان گرفتار

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سی آئی اے پولیس کی کا رروائی،ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دو ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے صدر زون کے تھا نہ جا ت کی حدود میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ، مزید تفتیش جار ی ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے پولیس ٹیم کی کا رکر دگی کو سراہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد وقار الدین سید نے ڈکیتی کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کاٹا سک ایس پی انو سٹی گیشن گلفام نا صر وڑائچ کو دیا جنہو ں نے ڈی ایس پی، سی آئی اے ، محمد حسین لا سی کی زیر نگر انی ، سب انسپکٹر شمس اکبر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے ڈکیتی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے دو ملزمان فرہا دولد جاجا ن اور اخو ن زادہ ولد سلطا ن محمد سکنہ شب قدر چارسد ہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ 02پسٹل معہ ایمو نیشن اور ما ل مسروقہ بر آمدکرلیا ،ملزمان کے خلاف تھا نہ تر نو ل میں مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ نو ن ، شمس کا لو نی ، تر نو ل اور تھانہ گو لڑ ہ کی حدود میں متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے ۔ قبل ازیں سی آئی اے پولیس نے اس گر وہ کے چار ملزمان کو بھی گرفتار کر کے حو الا ت جو ڈیشل بھجو ا یا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادوقار الدین سید نے کہا کہ تما م افسران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائیوں کے عمل میں تیز ی لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔