بحیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظرانداز کرنے پر اسپیکر شپ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو

جلد ہی دوستوں سے صلاح مشورح کے بعد استعفیٰ گورنر کو بھیج دوں گا،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر شپ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جلد ہی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر بلوچستان کو بھیجیں گے۔ یہ بات اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اتوار کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بحیثیت اسپیکر اور پارٹی رہنما ہر معاملے میں نظر انداز کیا جارہا ہے اسپیکر کا عہدہ رکھ کر صوبے پر بوجھ نہیں بنناچاہتاایم پی اے رہ کر اپنے صوبے اور عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خاموش تھا اسی لئے کسی سیاسی ایکویٹی میں شامل نہیں رہاجلد ہی پریس کانفرنس میں تمام حقائق عوام کے سامنے پیش کرونگا۔انہوں نے کہا کہ عہدے معنی نہیں رکھتے اپنے عوام کی خدمت پر یقین ہے اس لئے اسپیکر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جلد ہی دوستوں سے مشاورت کے بعد استعفی گورنر کوبھجوادوں گا۔

متعلقہ عنوان :