ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں جبکہ پاکستان واپڈا خواتین کے ٹائٹل اپنے اپنے نام کرلئے

اتوار 18 نومبر 2018 19:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 49ویں قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں جبکہ پاکستان واپڈا خواتین کے ٹائٹل اپنے، اپنے نام کرلئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق تھے، جہنوں چیمپیئن شپ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں ٹیمیں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان محمود ستی اور قومی ہیڈ کوچ اصغر علی گل کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، تفصیلات کے مطابق جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں کا ٹائٹل 16 سونے، 9 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے نام کرلیا، پاکستان واپڈا 6سونے، 12چاندی اور 6 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ائیرفورس ایک سونے اور 4 کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم چاندی اور کانسی کے ایک، ایک تمغے کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی اور سندھ نے ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا نے خواتین کا ٹائٹل جیت کر اپنے دفاع کو برقرار رکھا، خواتین کے ایونٹ میں پاکستان واپڈا نے 14 سونے، 13 چاندی اور 5 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، پاکستان آرمی نے 6 سونے، 8 چاندی اور کانسی کے تین تمغوں کے ساتھ دوسری اور ہائرایجوکیش کمیشن کی ٹیم ایک سونے اور 11 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ،جبکہ پنجاب اور ریلوے کی ٹیموں نے ایک، ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مرد اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل تھیں ،ایونٹ میں شریک مردوخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو ، میرا تھن، پاک والٹ، 20 کلو میٹر ریس، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا ئے، چیمپیئن شپ میں مردوں 23 اور خواتین کی21 ایونٹس میں حصہ لیا خواتین میراتھن ریس میں حصہ نہیں لیا۔