فاسٹ باﺅلر حسن علی اور لیگ سپنر یاسر شاہ نے14سال پراناریکارڈ برابر کردیا
دونوں نے ابوظہبی ٹیسٹ میں 5،5وکٹیں حاصل کیں
ذیشان مہتاب اتوار 18 نومبر 2018 19:17
(جاری ہے)
کیویز ٹیم نے کھیل کے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز کا آغاز 56 رنز 1کھلاڑی آﺅٹ سے دوبارہ کیا تو کپتان کین ولیمسن 27 اور جیت راول 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے سکور کو آگے بڑھاتے رہے تاہم 86 کے مجموعے پر ولیمسن یاسر شاہ کا شکار بن گئے، وہ 37 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز جیت راول اور روس ٹیلر نے بیٹنگ لائن کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن ٹیلر کی اننگز 19 رنز تک ہی محدود رہی جنہیں حسن علی نے ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کیا۔پاکستانی باﺅلروں کے خلاف مزاحمت کرنےوالے جیت راول بھی 46 رنز پر ہمت ہار گئے،وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ اور ہنری نکولس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کےلئے112رنز کی شراکت داری قائم کی جس کے بعد نکولس 55رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ، کولن ڈی گرینڈ ہوم محض3رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے اور واٹلنگ59رنز بنا کر لیگ سپنر کا ہی شکار بنے جنہوں نے نیل ویگنر کو رن بنانےکا موقع دیئے بغیر اسی اوور میں کلین بولڈ کرکے 14ویں بار اننگز میں اپنی 5وکٹیں مکمل کیں ،حسن علی نے اش سوڈھی کو18رنز پر بولڈ کرکے اپنی چوتھی وکٹ حاصل کی اور پھر بولٹ کو آﺅٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار اننگز میں 5وکٹیں مکمل کیں،کیویز کی پوری ٹیم249رنز پر پوویلین لوٹی ،پاکستان کےلئے حسن علی اور یاسر شاہ نے 5،5وکٹیں لیں ۔پاکستان نے کےلئے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور37رنز تک پہنچا دیا ،امام الحق 25اور حفیظ8رنز کے ساتھ کریز پر کھڑے ہیں۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 227 رنز بناسکی تھی اور کیویز کےخلاف 74رنز کی مجموعی برتری حاصل کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.