جمرود، زمین کے تنازعہ پر فائرنگ،2 جاں بحق، خاتوں سمیت دو زخمی

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ نئی آبادی میں دو فریقین پیرمحمد اورعنایت خان خاندانوں کے مابین زمین پر کئی عرصہ سے تنازعہ چلا آ رہا تھا کہ اتوار کے روز اسی تنازعہ پر جرگہ ہو رہا تھا کہ دونوں فریقین کا جرگہ سے قبل ہی تکرار ہوئی جس کے باعث بات تکرار سے بڑھ کر فائرنگ تک پہنچ گئی اور دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عنایت خان خاندان کے دوا فراد راویل خان ولد سائل خان اورادریس ولد رامبیل جان بحق اور دو افراد مکرم خان ولد سیال خان اورایک خاتون زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر طبعی امداد کے لئے پشاورہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی تحصیل انتظامی نے کاروائی کرتے ہوئے ام امان کو برقرار رکھنے کیلئے دونوں خاندان کے دو دو افراد کو گرفتار کرکے فائر بندی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :