فیصل آباد،مخالفین کے تشددکا نشانہ بننے والا نوجوان ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا

اتوار نومبر 19:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 نومبر2018ء) نواحی گائوں میںاحاطہ کے تنازع پرمخالفین کے تشددکا نشانہ بننے والا نوجوان موت وحیات کی کشمش میں مبتلارہنے کے بعد ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ نواحی چک نمبر156گ ب پدری کے رہائشی محمد عرفان ولد مبارک علی کا گائوںمیں اپنے مخالفین آصف ،تجمل،عبدالمجید اورمذمل وغیرسے احاطہ کا تنازع تھاکہ گزشتہ روزان کے درمیان جھگڑاطول پکڑ گیا جس پر ملزمان نے اس پر ڈنڈوں سوٹوں سے نے حملہ کر تے ہو ئے اسے تشددکا نشانہ بناڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال گوجرہ لے جایاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاتھاجہاں وہ موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیااطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال گوجرہ سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

تھانہ صدر پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :