Live Updates

فواد چوہدری اپنے لیڈرعمران کی فکر کریں، ترجمان آصف زرداری

علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے، عامر فدا پراچہ

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں۔ سابق صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں کہا کہ آصف زرداری کو اندازہ ہی نہیں کہ وہ عوام میں کتنے غیر مقبول ہیں، آصف زرداری سمیت دیگر کے جیل جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات