4سال بعد بھی ماں آنکھوں کے سامنے رہتی ہے، بسمہ امجد
جاننا چاہتی ہوں میری ماں قصور کیا تھا؟ چیف جسٹس نے میرے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا تھاآپ کو انصاف ملے گا،چیف جسٹس سے کئے گئے وعدے کے مطابق میری توجہ تعلیم پر ہے ،اب چیف جسٹس اپنا انصاف کا وعدہ پورا کریں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہیدتنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 نومبر 2018 19:20
(جاری ہے)
اب انصاف کی فراہمی کا وقت آ گیا ہے اور آج جے آئی ٹی بنانے کے حوالے سے میری درخواست پر سماعت ہو رہی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی از سر نو تحقیقات پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے اور جو سچ ہے وہ سامنے آنا چاہیے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کارکنوں اور پولیس کا جھگڑا نہیں اسکے پیچھے سابق حکمرانوں کا دماغ، منصوبہ بندی اور احکامات ہیں۔ بسمہ امجد نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے مرضی کی جے آئی ٹی بنا کر انصاف کا خون کیا تھا میں چاہتی ہوں ایماندار افسران پر مشتمل ایک جے آئی ٹی بن جائے ا ور سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ازسرنو تحقیقات ہوں۔ میں صرف شفاف تحقیقات چاہتی ہوں۔ بسمہ نے کہا کہ 4سال گزر گئے ہماری ماں ہر وقت آنکھوں کے سامنے رہتی ہے میں جاننا چاہتی ہوں انکی جان کیوں لی گئی اور انکا قصور کیا تھا؟ انہوں نے کہاکہ میری ماں اور پھوپھو شازیہ مرتضیٰ کو شہباز شریف کی پولیس نے گولیاں مار کر شہید کیا۔ آج کے دن تک کوئی ایک ملزم گرفتار ہے نہ کسی کو سزا ملی،کیا بے گناہ انسانی خون اتنا ارزاں ہے کہ اسکی کوئی قیمت نہیں؟انہوں نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔روزقیامت سب سے پہلے بہنے والے ناحق خون کی باز پرس ہو گی۔انہوں نے کہاکہ جنہوں نے قتل عام کروایا وہ اسکا حساب تو دیں گے مگر جن کے ذمے انصاف کی فراہمی ہے وہ اس ذمہ داری سے کب عہدہ برآں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمران جس کیس میں مرضی جیل جائیں یا سزا پائیں ہمیں اس سے غرض نہیں ہمیں اس وقت سکون ملے گا جب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار اس کیس میں سزائیں بھگتیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.