وفاقی حکومت نے گزشتہ 2سالوں کے دوران بجٹ سیشن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو اعزازیہ کی رقم دینے سے معذرت کرلی

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) وفاقی حکومت نے گذشتہ 2سالوں کے دوران بجٹ سیشن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو مالی مشکلات کے سبب اعزازیہ کی رقم دینے سے معذرت کرلی ہے ،گذشتہ دور حکومت میں 3کروڑ 29لاکھ روپے کے فنڈز منظور ہونے کے باوجود وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس کی ناہلی سے فنذز استعمال نہ ہونے کی وجہ سے زائل ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2018/17اور مالی سال 2017/18کے دوران بجٹ سیشن کے موقع پر ڈیوٹیاں ادا کرنے والے اسلام آباد پولیس اور سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے وزارت داخلہ کی جانب سے 5کروڑ 3لاکھ 81ہزار روپے گرانٹ فراہمی کی درخواست وزارت خزانہ کو بھجوائی گئی تھی جس پر کاروائی مکمل کرنے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے 3 کروڑ 29لاکھ ۳۴ ہزار روپے کی گرانٹ 23مئی 2019کو جاری کردی گئی تاہم انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے پاس اہلکاروں کو دو ماہ کی یکمشت اعزازیہ دینے کے اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے معاملے کو منظوری کیلئے ای سی سی کو بھجوایا جانا تھا تاہم وزارت داخلہ اور اسلام آباد پولیس ای سی سی سے مذکورہ گرانٹ استعمال کرنے کی بروقت منظوری نہ لے سکے جس کیو جہ سے مالی سال کے اختتام پر فنڈز زائل ہوگئے تھے دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت کے قیام کے بعد مشکل ترین مالی حالات کی وجہ سے اعزازیوں کی ادائیگی کیلئے دوبارہ رقم مختص نہیں کی جا سکی ہے ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :