او جی ڈی سی ایل نے اربوں مالیت کی تین ڈرلنگ مشین خریدنے کا فیصلہ

ڈرلنگ مشین خریدنے کا مقصد اربوں روپے کی کمپنیوں سے بچانے کی پالیسی کا حصہ قرار

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) او جی ڈی سی ایل انتظامیہ نے اربوں روپے کی تین ڈرل مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کیلئے ایک سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

او جی ڈی سی ایل ہر سال اربوں روپے کراچیہ کی مد میں ڈرلنگ کمپنیوں کو ادا کرتا ہے،اس تناظر میں نجی کمپنیاں او جی ڈی سی ایل کو ذاتی ڈرلنگ مشین خریدنے سے بازرکھنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،پاکستان میں نجی آئل کمپنیوں نے کئی عدد ڈرلنگ مشین خرید رکھی ہیں جو او جی ڈی سی ایل کو کرایہ کی مد میں دیتے ہیں تاہم اب نئی حکومت نے نجی کمپنیوں کو اربوں روپے کا فائدہ دینے کی بجائے ذاتی ڈرلنگ مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کے لئے وزارت پٹرولیم سے اربوں روپے کی خریداری بارے اجازت طلب کی جائے گی۔

ڈرلنگ مشین سکینڈل کے تحت سابق افسران نیب میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ او جی ڈی سی ایل میں نجی کمپنی شہزاد انٹرنیشنل کے کردار اور افسران سے گٹھ جوڑ بارے بھی اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :