پانی کی منصفانہ تقسیم، نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے پر صوبے رضامند

ٹیلی میٹر ی میں صوبے کیلئے عالمی بنک مالی معاونت فراہم کریگا،سسٹم کی تنصیب دو مراحل میں ہو گی،ذرائع

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر اہم پیش رفت ہو گئی، پانی کی تقسیم کے درست اعدادوشمار جاننے کیلئے نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جائے گا جس کے لئے صوبوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔تفصیلا ت کے مطابق صوبوں میں پانی کا دیرینہ تنازعے کے حل کے طور پر درست اعدادوشمار جاننے کے لئے سات مختلف مقامات پر نیا ٹٰیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی میٹری میں صوبے کیلئے عالمی بنک مالی معاونت فراہم کریگا۔سسٹم کی تنصیب دو مراحل میں ہو گی، دریائے چناب پر مرالہ اور دریائے سندھ پر چشمہ بیراج کے مقام پر سسٹم نصب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کیرتھر اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی نگرانی نئے ٹیلی میٹری سسٹم سے ہو گی، تونسہ اور گدو بیراج جبکہ سی آر بی کینال سے خیبرپختونخوا کو ملنے والے پانی کے اعدادوشمار جاننے کیلئے بھی ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جا رہا ہے۔ -11-18/--64