Live Updates

اپنے مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادتخ، ناجائز دولت بچانے کیلئے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے،وزیراعظم عمران خان کاٹوئٹ

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی پہچان ہوتی ہے، جبکہ ناجائز ذرائع سے حاصل دولت بچانے کیلئے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعطم نے یوٹرن لینے سے متعلق اپنے بیان کے دفاع میں کہا ہے کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے یوٹرن لینا عظیم قیادت کی نشانی جبکہ لوٹی ہوئی ناجائز دولت بچانے کیلئے جھوٹ بولنا بے ایمان کی پہچان ہے، واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے یوٹرن لینے کو درست عمل قرار دینے کا بیان دیا تھا جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی، تحریک انصاف کے رہنما اس بیان کے دفاع میں دلائل دیتے رہے جبکہ اگلے ہی روز دوبارہ یوٹرن لینے کے عزم کو دہراکر وزیراعظم نے اپنے حامیوں کے دفاع میں دیئے گئے دلائل کو تقویت دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات