اسلام آباد،نیشنل پریس کلب میں روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) انسٹیٹیوٹ آف روڈ سیفٹی ٹریفک انوائرمینٹ پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے حوالے سے ملک بھر میں حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر روڈ ز منسٹری آف کمینو نیکیشن حمید اکبر، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ (ونگ)، جواد علی خان یونائیڈڈ نیشنز ہیومن سیٹلمنٹس پروگرام پاکستان، ڈائریکٹر جنرل 1122روضوان نظیر سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات میں کمی لانے کے لئے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔

سپیڈ میں کمی، ہیلمٹ پہننا، سیٹ بیلٹ باندھنا، لائنسز، پرمٹ اور سب سے اہم کم عمر بچوں کے گاڑی چلانے پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر کامران نے تقریب کی صدرات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو اہلکارروں، پولیس اور ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ڈیوٹی بخوبی نبھائی ہے۔ تقریب میں سکاؤٹس کے طلبائ بھی شریک ہوئے۔ ریسکیو اہکاروں نے روڈ سیفٹی کے عالمی دن کے مناسبت سے سٹال لگایا تھا۔ مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا ضیا ع ہوتا ہے۔موجودہ حکومت کو ٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کے سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔