حضور ﷺ نے محبت اور امن کا پیغام دیا ،نبی پاک کی سیرت انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے ، علامہ مقصو د ڈومکی و دیگر کا اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) حضور ﷺ نے محبت اور امن کا پیغام دیا نبی پاک کی سیرت انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی رہنما علامہ مقصو د ڈومکی سید طیب شاہ و دیگر کا اتحاد امت کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام بینظیر لائبریری میںاتحاد امت کانفرنس کا انعقاد صوابئی رہنما علامہ مقصود ڈومکی کی صدارت میںمنعقد کیا گیا جس میںجماعت اہلسنت کے رہنما درگاہ شہباز پور کے سجادہ نشین سید طیب شاہ جیلانی ،شبیر شاہ وسیم لطیف مہر ،شہری اتحاد کے صدر اکرم ابڑو،عبدالفتاح ڈومکی ،تعلقی یونین آف جرنسلٹ کے صدر عبدالرحمان آفریدی ،،احسان شاہ ،جمعیت طلباء اسلام کے حماد اللہ انصاری ،ڈومکی ویلفئیر کے نصراللہ ڈومکی و دیگر نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضورنبی کریم ﷺ نے امن اور محبت کا پیغام دیا جسے عام کرنے کی ضرورت ہے آئیں اختلافات ختم کرکے متحد ہو ہم امریکا کے ظلم اور جبر کی وجہ سے نفرت کرتے ہیںمظلوم کی آواز سن کر خاموش رہنے والا مسلمان نہیں ہو سکتا سامراج مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے آئیں ہم متحد ہو کر اس کی سازشوں کو ناکام بنائیں نبی پاک کی سیرت ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے تقریب میں مہمانوں کو قرآن پاک کے تحائف بھی دیئے گئے اس موقع پر تصویری نمائشکی گیلری بھی مہمانوں کو گھمائی گئی آخر میںسلام اوعراجتماعی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :