ایم ایس ڈی پی کے پی ڈی کا جیکب آباد کا اچانک دورہ، فراہمی آب کے منصوبے کے جاری کام کا جائزہ لیا

کنسلٹنٹ سے باز پرس کی فراہمی آب کا منصوبہ 80فیصد مکمل ہے لوگوں کو کنیکشن دے رہے ہیں ؛جما ل مصطفی قاضی

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) ایم ایس ڈی پی کے پی ڈی کا جیکب آباد کا اچانک دورہ، فراہمی آب کے منصوبے کے جاری کام کا جائزہ لیا،جما ل مصطفی قاضی پی ڈی کا کہناتھا کہ کنسلٹنٹ سے باز پرس کی فراہمی آب کا منصوبہ 80فیصد مکمل ہے لوگوں کو کنیکشن دے رہے ہیں ؛تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈکے تعاون سے جیکب آباد میں فراہمی آب کے جاری منصوبے کے معائنے کے لئے میونسپل سروسز ڈلیوری پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جمال مصطفی قاضی اچانک جیکب آباد پہنچے اور فلٹر پلانٹ کا دورہ کرکے کام کا جائزہ لیا اس موقع پر پی ڈی نے کنسلٹنٹ سے سست رفتاری پر سختی سے باز پرس کی بعد ازاں موچی بستی اوور ہیڈ ٹینک اور غریب آباد محلہ میں پانی کے کنیکشن دینے کے کام کا بھی جائزہ لیا جمال مصطفی قاضی نے ڈی سی آفیس میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں ڈی سی عمران علی ،بلدیہ چیئر مین عباس جکھرانی و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر جما ل مصطفی قاضی نے بتایا کہ فراہمی آب کے منصوبے کا 80فیصد کام مکمل ہے موچی بستی ٹینک سے آزمائشی پانی کی فراہمی کرکے لیکیج چیک کررہے ہیںعوام سے تعاون کی ضرورت ہے کہ وہ جلد پانی کے کنیکشن لیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوالٹی پر کوئی سودیبازی نہیں کی اس وجہ سے تو کام میں تھوڑی تاخیر ہوئی ہے شفافیت اہم ہے ہر چیز چھان پھٹک کر لی ہے پہلے شہر کے لئے دو واٹر تٰنک تھے اب چھ ہیں ایک فلٹر پلانٹ اور چار موٹریں تھے اب دو فلٹر پلانٹ اور دس موٹریں ہیں ہر ٹینک کا الگ سسٹم ر کھا ہے سب کو سوکرائز کررہے ہیں تاکہ بجلی کا مسئلہ نہ ہوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت تمام مشینری خرید لی ہی2019میں نکاسی آب پر کام شروع ہو گا سروے ہو گئی ہے امریکی حکومت نے مثالی تحفہ دیا ہے جو جیکب آباد کے عوام کے لئے بڑا فائدیمند ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :