حکومت کی طرف سے مدارس کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا مایوس کن امر ہے، وفاق المدارس العربیہ پاکستان

مدارس میں 28لاکھ طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہے 29ہزار مدارس نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں مدارس کے خلاف سازشیں پہلے بھی ناکام بنائی ہیں،آئندہ بھی مدارس کے خلاف ہر پروپیگنڈہ ناکام بنایاجائے گا عنقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سوفاق المدارس کے زیر اہتمام مدارس کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا، پیغام مدارس کانفرنس سے مقررین کا خطاب

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) حکومت کی طرف سے مدارس کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا مایوس کن امر ہے،مدارس میں 28لاکھ طلباء و طالبات کو مفت تعلیم اور تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔ 29ہزار مدارس نئی نسل کی تعلیم و تربیت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں،مدارس کے خلاف سازشیں پہلے بھی ناکام بنائی ہے اور آئندہ بھی مدارس کے خلاف ہر پروپیگنڈہ ناکام بنایاجائے گا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان ملکی سطح پر ایک بورڈ ہے جو مدارس کے نظام کو فعال بناتا ہے۔ عنقریب کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سوفاق المدارس کے زیر اہتمام مدارس کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا ااظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد ،رکن عاملہ وفاق المدارس مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ، مولانا ذاہد ذمہ دار مسعول وفاق المدارس ہنگو، مولانا محمد صدیق معاون مسعول ضلع ہنگو، اخونزادہ مفتی عبید اللہ معاون مسعول ہنگو و دیگر علماء نے جامعہ فاروقیہ کوٹکی میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام پیغام مدارس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مولانا حسین الہاشمی، مولانا عبد الباقی،مولانا عزیز احمد اشرفی، مولانا یوسف ،مفتی محمد یونس ،مولان عبد الجلیل سمیت ضلع ہنگو اورقبائلی اضلاع اورکزئی اورکرم کے دینی مدارس کے ممتہین ، مدرسین ،اساتذہ کرام ،آئمہ و خطبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسین احمد نے کہا کہ وفاق الدارس سے 29ہزار مدارس کا الحاق ہوا ہے جن میں 28لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو عصری و دینی تعلیم دی جاتی ہے اور ان مدارس کا تمام انتظام مقامی افراد کرتے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں حکمران ان مدارس کی ملی و دینی خدمات کا اعتراف نہیں کرتے اور ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دینی مدارس کی کردار کشی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مدارس ،سکول اور کالجوں کو ایک نصاب کے تحت کرنے کی بات کی ہے اگر ایسے اقدامات اٹھائے گئے تو انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔انہوں نے حکومت سے کہا کہ وہ مدارس کے رجسٹریشن کا معاملہ سنجیدگی سے لیں اور اسے احسن اندازمیں مکمل کریں ۔

وفاق المدارس العربیہ کے صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے مزید کہا کہ وہ اور دیگر ذمہ داران پاکستان کے تمام اضلاع کے دورے کر رہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام پیغام مدارس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جس کے بعد کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بھی مرکزی کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں دیگر ممالک کے سفرا اور اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وفاق المدار س کا الحاق وفاقی وزار مذہبی امور یا وزارت تعلیم کے ساتھ کر دیا جائے ،نیکٹا کے ساتھ الحاق کی بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :