کسووال،بارات میں ہوائی فائرنگ ، پولیس نے دلہا کے والد کو گرفتار کر لیا

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

․کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) بارات میں ہوائی فائرنگ ، پولیس نے دلہا کے والد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی گائوں 7چودہ ایل میں سعید احمد کی بارات جو گائوں میں ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہی تھی جس میں دلہا کے دوستوں نے شدید ہوائی فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس تھانہ کسووال نے موقع پر پہنچ کر دلہا کے والد طارق محمود کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے باراتی موقع سے فرار ہوگئے

متعلقہ عنوان :