لکی مروت،ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ فیسٹول می

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالخیل اور گورنمنٹ ہائی سکول نصر خیل نے رسہ کشی اور فٹ بال ٹائٹل اپنے نام کرلئے

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ ہائی اینڈ ہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ فیسٹول میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالخیل اور گورنمنٹ ہائی سکول نصر خیل نے رسہ کشی اور فٹ بال ٹائٹل اپنے نام کرلئے ۔لکی سٹی میں سٹیشن گرائونڈ پر رسہ کشی فائنل میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالخیل کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول درہ پیزو سے ٹاکرا ہوا ،زور آزمائی اور مخاف ٹیم کو ناک آئوٹ کرنے کے لئے دونوں طرف سے طلبہ کھلاڑیوں نے دلچسپ کھیل پیش کیا جسے دیکھنے کے لئے اے ڈی او سپورٹس نثار محمد، جنرل سیکرٹری ٹورنامنٹ پرنسپل شریف اللہ خان، پرنسپل انور خان، زونل سیکرٹری ہیڈ ماسٹر سیف الرحمان، اساتذہ اور تماشائی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

بیسٹ آف فائیو گیم میں عبدالخیل سکول کی مضبوط ٹیم یکے بعد دیگرے تین سیٹ جیت کر رسہ کشی میں ریجنل مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر گئی ۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی سکول دبک مندرہ خیل کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر محمد ریاض نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے ،ٹیم انچارج تحسین اللہ نے بتایا کہ فتح و کامیابی بہترین کوچنگ اور طلبہ کی محنت کا نتیجہ ہے جسے ریجنل اور صوبائی مقابلوں میں بھی برقرار رکھا جائے گا ۔

فٹ بال ایونٹ کا ضلعی فائنل گورنمنٹ شہید بہرام احمد خان ہائیر سیکنڈری سکول نورنگ کے سپورٹس سٹیڈئم میں گورنمنٹ ہائی سکول نصر خیل اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول خیروخیل پکہ کے مابین کھیلا گیا۔ نصر خیل ٹیم ابتداء ہی سے میچ پر چھائی رہی اور پہلے ہاف میں دو گولوں کی برتری حاصل کرلی ۔خیروخیل سکول کے فاورڈز نے گول سکور کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن مخالف ٹیم کے مضبوط دفاعی کھلاڑیوں کے سامنے ان کی ایک نہ چل سکی ۔دوسرے ہاف میں گورنمنٹ ہائی سکول نصر خیل کے کھلاڑیوں نے دو مزید گول سکور کرکے چار صفر کی واضح برتری سے میچ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :