Live Updates

لکی مروت، یو ٹرن لینے والے لیڈر بن سکتے ہیں نہ انہیں اپنے آپ کو لیڈر کہلوانے کا حق پہنچتا ہے،پیپلز پارٹی رہنماء

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق تحصیل صدر دین محمد اور سٹی سیکرٹری اطلاعات احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا ہے کہ سیاسی لیڈر شپ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے یو ٹرن لینے والے لیڈر بن سکتے ہیں نہ انہیں اپنے آپ کو لیڈر کہلوانے کا حق پہنچتا ہے یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے اصولوں اور فیصلوں پر ہمیشہ قائم رہتا ہے گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا ہے نہ یو ٹرن لے کر اپنی کہی ہوئی باتوں سے پیچھے ہٹ جاتا ہے پی پی پی رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان میں لیڈر شپ کو کوئی ایک بھی خوبی موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی کمزوریاں چھپانے کے لئے سیاسی مخالفین کے خلاف ہاتھ دھو کے پڑے ہیں اور نیب و دیگر اداروں کے ذریعے انتقامی کاروائیاں کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، فریال تالپور اور پی پی پی کے دیگر رہنمائوں نے پہلے بھی مقدمات اور جیلوں کا سامنا کیا ہے اور وہ آئندہ بھی قید و بند کی صعوبتوں پر سر نہیں جھکائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات