Live Updates

تحریک انصاف میں کسی قسم کا اختلاف اور گروپ بندی نہیں ، چند مفاد پرست، موقع پرستوں کی ناکام کوشش جاری ہے ، ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک سمندر خان کاسی ایڈووکیٹ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر پاکستان تحریک انصاف میں گروپ بندی اور اختلافات کے متعلق تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کسی قسم کا بھی اختلاف اور گروپ بندی نہیں ہے مگر چند مفاد پرست، موقع پرستوں کی ناکام کوشش جاری ہے کہ وہ اپنے مفادات کیلئے اپنے نام استعمال کر رہے ہیں اور خاص کر بلوچستان میں تحریک انصاف کارکن صرف آئین ومنشور کے پابند ہیں اور اگر وزیراعظم عمران خان بھی تحریک انصاف کی آئین اور منشور کی خلاف ورزی کرے تو بھی جواب دے ہیں جس جماعت میں نظم وضبط اور کارکنوں کو سیاسی تربیت نہ دی جائے توہ ایسے ہی جیسا فواد چوہدری جو طاقتور قو توں کے لئے ایک دفعہ پھر راہموار کر رہے ہیں پارلیمنٹ اور جمہوریت کو پٹری سے ارتارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن قوتوں کی ذمہ دایر ہے کہ وہ موجودہ پارلیمنٹ کو بچائے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں میںبیٹھے سیاستدان اور جمہوریت اور بنیادی حقوق محکوم قوموں ، صوبائی کود مختاری کیلئے جدوجہد ، صعوبتیں اور جلیں کافی ہے اور جو سیاسی کارکن جیل کے اکیڈمی سے نہیں گزار ہے اس کو جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی کی معلومت نہیں ہے عمران خان پر سب درباری لوگ اکٹھے ہوئے ہیں عمران خان کو چا ہئے کہ وہ اپوزیشن کا اعتماد لے لیں اور اپنا پانچ سالہ مدت کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات