پاکستان انڈسٹریل اینڈ بزنس فورم کے سالا نہ انتخا با ت کا انعقاد

مستفیض الدین نواب چیئر مین ، غلام محمد کسبا تی، سینئر وائس چیئر مین ارشد عباسی، وائس چیئر مین منتخب

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان انڈسٹر یل اینڈ بزنس فورم کے سالا نہ 2018-19 کا انعقا د مینیجگ کمیٹی کے اجلا س میں گزشتہ روز کیا گیا۔ انتخابی نتائج کے مطابق شیخ مستفیض الدین نواب چیئر مین، غلام محمدکسباتی سینئر وائس چیئر مین اور ارشد محمو د عباسی، وائس چیئر مین منتخب ہو گئے جبکہ جن اراکین کو مینیجنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا ان میں ، ایم صدیق ملک، شکیل عباسی، یا مین عباسی، وسیم عباسی، ریاض احمد، محمد رفیق ماربل والا کے نام شامل ہیں۔

اس موقع پر نو منتخب چیئر مین شیخ مستفیض الدین نواب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے دور میں صنعت و تجارت اور ہر طرح کا کاروبار تنزلی کی جانب گا مزن ہے کیوں کہ توانائی کے شدید بحران اور بجلی وگیس اور پیٹرولیم مصنو عا ت کے نرخوں میں ہو ش ربا اضا فے نے صنعت و تجارت کا پہیہ جام کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ نئی حکومت سے صنعتکار وں اور تاجر بر ادری کو بڑی امید یں وابستہ تھیں مگر وہ سب خاک میں مل گئیں۔

(جاری ہے)

سینئر وائس چیئر مین غلام محمد کسباتی اورارشد عباسی نے اس موقف کا اظہار کیا کہ ملک و قوم کی تر قی و استحکام اور بقا ء کا انحصا ر صنعت و تجارت کے فروغ سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخر کب تک حکومت عالمی سو د خور اداروں سے قرضہ لے لے کر گزارہ کر تی رہے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ مصنوعات کی لا گت کو کم سے کم سطح پر لا نے کیلئے پیٹرول ، بجلی اور گیس کی قیمتوں کو کم از کم ایک سال کے لیے منجمد کر دیا جائے ۔