پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی رفون کالیں کی گئیں،سرکاری دستاویزات میں انکشاف

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی رفون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہین اور یہ شرح جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد چار ہے اور چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر 1097 ارب روپے خرچ کئے ہیں دستاویزات کے مطابق سال 2015 ء میں 317.82 ارب روپے کی کالز کی گئیں سال 2016 ء میں 365.48 ارب روپے کی کالز کیں ۔

سال 2017 ء میں 412.28 ارب روپے کی کالز کی گئی ہیں سی ایم پاک لمیٹڈ (ژونگ) نے 2015 ء میں 52.93 ارب روپے پاکستانی عوام سے وصول کئے 2016 ء میں 58.62 ارب روپے وصول کئے 2017 ء میں 72.79 ارب روپے وصول کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2015 ء میں 99.25 ارب 2016 ء میں 106.03 ارب روپے اور 2017 ء میں 113.76 ارب روپے وصول کئے ہین پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) نے 2015 ء میں 110.24 ‘ 2016 ء میں 141.72 ارب روپے اور 2017 ء میں 163.74 ارب روپے پاکستانی عوام سے کالز کی مد مین وصول کئے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) نے 2015 ء میں 56.39 ارب روپے 2016 ء میں 59.12 ارب روپے 2017 ء میں 57.99 ارب روپے وصول کئے ہیں۔ موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ پاکستان میں پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) نے اپین صارفین سے 419.70 ارب روپے وصول کئے ہیں گزشتہ تین سالوں میں دوسرے نمبر پر تیلی نار پاکستان لمیٹڈ نے صارفین سے 319.04 ارب روپے وصول کئے اور پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کئے اور سی ایم پاک لمیٹڈ (ژونگ) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :