ای سی سی کا اجلاس کل طلب، چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس کل منگل کو طلب کرلیا گیا ہیاجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر کریں گے اجلاس میں چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی فاضل پیداوار کی برآمد پر غور کیا جائے گا حکومت کے پاس 10 لاکھ ٹن گندم کے فاضل ذخائر موجود ہیں جبکہ گندم کی برآمدات بڑھانے کیلئے گزشتہ سال حکومت نے 160 ڈالر فی ٹن سبسڈی مقرر کی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی مقامی پیداواری لاگت ذیادہ ہونے کے باعث گذشتہ چار سالوں سے سبسڈی کے باوجود گندم برآمد نہیں کی جا سکی ہے اجلاس میں چینی کی پیداواری لاگت اور قیمت پر بھی غور کیا جائے گاحکومت نے شوگر ملوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملوں پر دن اور رات کی پیداوار پر سیلز ٹیکس بچانے کیلئے ایک ہی سیریل نمبر درج کرنے کا الزام ہے جبکہ دوسری جانب سندھ میں اومنی گروپ اور پنجاب میں شریف خاندان کی شوگر ملوں کی بندش کے باعث صورتحال اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار نے پاکستان اسٹیل مل کے دوران ملازمت وفات پا جانے والے ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے حکومت سے گرانٹ مانگ لی ہے گرانٹ ملنے کی صورت میں وارثین کو تنخواہوں گریجوئٹی اور پروویڈنٹ فنڈ کے واجبات فوری ادا کیے جائیں گے اجلاس میں پاکستان پاورٹی الیوشن فنڈز کو ٹیکس سے چھوٹ کی سمری بھی پیش کی جائیگی جس کے مطابق غیر سرکاری تنظیم پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو غیر ملکی قرض کی ادائیگی سے استثنی دینے کی سمری پر غور کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی موجودہ پالیسی کے تحت صوبوں اور سرکاری کمپنیوں کو غیر ملکی قرض ذیادہ شرح سود پر دیا جاتا ہے ذرائعحکومت پاکستان کی طرف سے غیر ملکی قرض کو غیر سرکاری تنظیم پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو فراہم کردہ گرانٹ شامل ہے۔

شاہد عباس