تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی دریائے سندھ پر تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 21100کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر): آمد5000 کیوسک اور اخراج5000 کیوسک، جہلم: (منگلاکے مقام پر)آمد12600کیوسک اور اخراج23000 کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد10500کیوسک اور اخراج4000کیوسک جناح بیراج پر پانی کی آمد74700 کیوسک اور اخراج 70700کیوسک،چشمہ: آمد67700 کیوسک اوراخراج 59000کیوسک، تونسہ: آمد55700 کیوسک اور اخراج46600 کیوسک، پنجند: آمد3600 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو: آمد 42300 کیوسک اور اخراج 35800 کیوسک، سکھر: آمد31800 کیوسک اور اخراج6000کوٹری:آمد3800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک تربیلا پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1456.93 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.556 ملین ایکڑ فٹ منگلا پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1145.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.600 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ پر پانی کے ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.125 ملین ایکڑ فٹ رہا�

(جاری ہے)

شاہد عباس