ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو سکتی ،اسکے تحفظ کی خاطر مسلمان جان و مال کی قربانی دے سکتا ہے ،متحدہ مجلس عمل ضلع سانگھڑ

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو سکتی جس کے تحفظ کی خاطر مسلمان جان و مال کی قربانی دے سکتا ہے یہ قوم رسول ہاشمی ہے اس میں اپنے نبی ﷺ کی محبت میں ہندوستانی قومیت کے باطل نظرئیے کو قبول نہیں کیا تاریخ شاہد ہے کہ بر صغیر عظیم کے مسلمانوں نے اس پاک سر زمین کے قیام کے لئے جان و مال عزت و آبرو ہزاروں مسجدوں ، خانقاہوں اور تہذیبی ور ثہ کی لا زوال قربانی دی اب اگر کوئی اقتدار کے نشے میں یہ سمجھتا ہے کہ وہ ختم نبوت اور ناموس رسالت پر سودے بازی کر کے اپنے اقتدار کو بچا سکتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل ضلع سانگھڑ کے صدر و جماعت اسلامی کے رہنما عبدالعزیز غوری ، مشتاق احمد عادل اور حاجی نو ر حسن نے کوثر مسجد ٹنڈوآدم میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الله تعالی ٰ نے اپنے نبی ﷺ کو تا قیامت رسول رحمت بنا کر بھیجا اور بعثت رسول ﷺ کا مقصد بھی بتا دیا کہ الله کے دین کو سارے ادیان پر غالب کریں چاہیں یہ کافروں اور مشرکوں کو کتنا ہی ناگوار گزرے انہوں نے کہ جب تک آﷺ دنیا میں موجود تھے آخری لمحے تک الله کے دین کی سر بلندی کے لئے کوشاں رہے انہوں نے کہا کہ جب تک مسلمان رسول اکرم رحمت ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی نہیں کریں گے وہ دنیا میں ذلیل و خوار ہوتے رہیں گے آج اسرائیل کو تسلیم کرنے ، کشمیر سے جان چھڑانے اور ملک کو سیکولر بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں مثال دی جاتی ہے کہ عربوں نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے تو ہمارا کیا جھگڑا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے عربوں کا کلمہ نہیں پرا عرب تو خود قومیتوں میں تقسیم ہو کر برباد ہو گئے بیت المقدس بھی ہمارے عقیدے اور نظرئیے کے مطابق ہمارا ہے اور اسے بھی دو مرتبہ مسلمانوں نے ہی فتح کیا جب تک اس ملک میں محمد عربی کے غلام موجود ہیں دنیا کی کوئی طاقت اس ملک کو سیکولر نہیں بنا سکتی یہ ملک اسلام کے لئے مسلمانوں نے بنایا تھا حکمران اس وقت ہی اقتدار میں رہ سکتے ہیں جب ختم نبوت ، ناموس رسالت ﷺ اور اسلامی نظرئیے پر کوئی سودے بازی نہ کریں ۔

#