سمبڑیال،سائن بورڈ اتارنے کے باوجودٹھیکیدار زبردستی فیسیں وصول کرنے کے لیے دبائو ڈالنے لگا

بورڈ اترنے سے ناصرف لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیابلکہ آمدنی کا ذریعہ بھی بند ہوگیا،فیسیں کہاں سے دیں بورڈ ایڈورٹائزروں کی دھائی

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) سائن بورڈ اتارنے کے باوجودٹھیکیدار زبردستی فیسیں وصول کرنے کے لیے دبائو ڈالنے لگا ، بورڈ اترنے سے ناصرف لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیابلکہ آمدنی کا ذریعہ بھی بند ہوگیا،فیسیں کہاں سے دیں بورڈ ایڈورٹائزروں کی دھائی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرڈر کے مطابق ملک بھر کے دوسرے شہروں کی طرح سمبڑیال شہر میں بھی پبلک پراپرٹی میں لگے ہوئے ہورڈنگ بورڈ یہاں کے ایڈورٹائزروں اورمالکان نے خود اتار نے شروع کردیئے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے ٹھیکیدار نے فیسیں لینے کے لیے ایڈورٹائزروں کو تنگ کرناشروع کردیا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایڈورٹائزنگ ٹھیکہ پچھلے سال 23لاکھ روپے کا ہواتھا لیکن رواں سال میں ٹھیکیداروں نے ملی بھگت اورگٹھ جوڑ کر کے تقریباً11لاکھ روپے میں لیااورابھی تک مکمل ادائیگی بھی نہیں کی اوردکانداروں سمیت بورڈ مالکان فیسیں دینے کے لیے مجبور کیا جارہا ہے ایڈورٹائزروں نے ضلعی ومقامی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بورڈ ہی نہیں رہے تو ہم کیسے ٹیکس ادا کریں۔