ہری پور،تعلیمی ایمرجنسی ہری پور کے پرائمری سکول تک نہ پہنچ سکی حکومتی دعوے دھرے رہ گے

نواحی علاقہ مکھن کالونی میں قائم پرائمری سکول جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کے ساتھ بدحالی کا بھی شکار ہے سکول میں موجود معصوم بچے سرد موسم میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گے ضلعی تعلیمی افسر نے معاملہ سامنے آنے پر معصوم بچوں کے کے لیے فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اعلی حکام سے فنڈ منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر تاحال عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہو سکا

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) تعلیمی ایمرجنسی ہری پور کے پرائمری سکول تک نہ پہنچ سکی حکومتی دعوے دھرے رہ گے پرائمری سکول کے بچے کسی مسیحا کے انتظار میں بیٹھے ہیں ضلعی تعلیمی افسر نے معاملہ سامنے آنے پر معصوم بچوں کے کے لیے فرنیچر سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے اعلی حکام سے فنڈ منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر تاحال عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہو سکااہل علاقہ کا وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ زرائع کے مطابق ہری پور کے نواحی علاقہ مکھن کالونی میں قائم پرائمری سکول جوکہ گزشتہ کئی سالوں سے خستہ حالی کے ساتھ بدحالی کا بھی شکار ہے سکول میں موجود معصوم بچے سرد موسم میں ٹھنڈے فرش پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہو گے ہیں سکول میں کی چھت بارش کے دنوں میں پانی کے نل کے طرح کی ٹپکتی ہے باتھ روم سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث سکول میں بچوں کی تعداد کم ہو رہی ہے جبکہ ضلعی تعلیمی افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں بھاری بھر تنخواہیں لینے والے محکمہ تعلیم کے افسران کی کارکردگی کمروں تک ہی محدود ہو کر رہ گی ہے کمروں کی تعداد کم ہو نے کے باعث بچے بچیاں ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر فرش پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں اہل علاقہ کے معرزین نے بتایا ہے کہ سکول اللہ کے حوالہ ہے کوئی افسر اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ہے فنڈ کی کمی کا بہانہ کرکے اس سکول کو ایک عرصہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے سیاسی چپلقش ہے یا پھر انتقامی کاروائی جان بوجھ کر اس سکول کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھ جانا زیادتی کے مترادف ہے شہریوں نے صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لے کر تحققیات کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :