نو شکی،کیڈٹ کالج نوشکی کے کلاس فورتھ کے تمام تمام آسامیوں پر ماندائی قبیلے کے افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے،میرپسندخان ماندائی

کیڈٹ کالج کے قیام کے لئیے ماندائی قبائل نے بغیر معاوضہ ایک سو پچاس 150 ایکڑ اراضیات دے کر یہ معاہدہ طے کیا کہ کیڈٹ کالج نوشکی کے کلاس فورتھ کے تمام تمام آسامیوں پر ماندائی قبیلے بھرتی کیئے جائیں گے،چیئرمین ماندائی یوتھ فورس

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

نو شکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) ماندائی یوتھ فورس کے چیئرمین میرپسندخان ماندائی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ کیڈٹ کالج کے قیام کے لئیے ماندائی قبائل نے بغیر معاوضہ ایک سو پچاس 150 ایکڑ اراضیات دے کر یہ معاہدہ طے کیا کہ کیڈٹ کالج نوشکی کے کلاس فورتھ کے تمام تمام آسامیوں پر ماندائی قبیلے بھرتی کیئے جائیں گے گزشتہ سال کلاس فورتھ کے جن آسامیوں پر تعیناتی ہوئی ماندائی قبیلے کو نظر انداز کرکے صرف چند کلاس فورتھ کے ملازمتیں دیدی گئی حالانکہ معاہدہ میں یہ طے پایا تھا کہ کلاس فورتھ کے تمام ملازمتوں پر صرف ماندائی قبیلہ کا حق ہوگا اور اس حوالے سے دوسرے قبیلے سے کوئی تعیناتی نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال ہمارے تنظیم کاایک باقاعدہ وفد وزیراعلی بلوچستان ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایجوکیشن سے بھی ملاقات کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیاتھا اور ساتھ ہی آئی جی ایف سی بلوچستان کے آمد پر اسے بھی باقاعدہ ایک ڈرافٹ دے کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیاکہ حالیہ کلاس فورتھ کے آسامیوں پر تعیناتی ماندائی قبیلے سے لیا جائے اگر ہمارے اس بنیادی و قانونی مطالبہ کو گزشتہ ادوار کی طرح نظر انداز کیا گیا اور ہمیں ہمارے جائز حقوق نہیں دی گئی تو بصورت دیگر احتجاج کے تمام ذریعے استعمال کرینگے اور قانونی چارہ جوئی بھی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :