غیرقانونی ماہی گیری کرنیوالے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 18 نومبر 2018 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری کرنے والے 12 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان میری ٹائم کے مطابق گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی 2 کشتیاں بھی حکام نے قبضے میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ماہی گیروں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ماہی گیروں کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایجنسی حکام کے مطابق ان بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ماہی گیروں کے خلاف فارن ایکٹ اور فشریز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہونے کا امکان ہی#۔