فحاشی کی محفل منعقد کرنے پر خبروں کی اشاعت، سینٹ پیٹرک سکول کی انتظامیہ نے مبینہ طورپر سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کردیا

اقرباء پروری ، کرپشن اور فحاشی کے خلاف معاملہ ہائی کورٹ میں جانے کیلئے درخواست تیار

اتوار 18 نومبر 2018 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) عریانیت ، فحاشی اور نیم برہنہ ڈانس کی محفل منعقد کرنے پر خبروں کی اشاعت کی پاداش میں سینٹ پیٹرک سکول کی انتطامیہ نے مبینہ طورپر سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔ اقرباء پروری ، کرپشن اور فحاشی کے خلاف معاملہ ہائی کورٹ میں جانے کیلئے درخواست تیار کرلی گئی ۔ رومن کاتھولک کے اسلام آباد ، راولپنڈی ڈائیوسس کے بشپ جوزف ارشد کی جانب سے نا انصافی کا شکار سیکیورٹی گارڈ نے عدلیہ سے مدد کی اپیل کردی۔

سینٹ ٹریسا اور سینٹ پیٹرک سکول کی انتظامیہ نے سیکیورٹی گارڈ کو سکول کے اندر غیر اخلاقی حرکات کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کردیاگیا۔ راولپنڈی ڈائیوسس کے زیر انتظام سکول کی انتطامیہ نے مری روڑ پر واقع سکو ل کے سیکیورٹی گارڈ دلشاد مسیح کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو موصول ہونے والی دستاویز کے مطابق سینٹ پیٹرک سکول کی انتظامیہ نے دلشاد مسیح کو ڈی ، بی ، ای کی کلا ز 18-2کے تحت نوکری سے برخاست کردیا۔

سینٹ پیٹرک اور سینٹ ٹریسا ء کے پرنسپل آصف نواب اور سکول اہلکار عامر اور خرم مبینہ طورپر سکول کے اندر زناکاری اور شراب وکباب کی محفلیں سجاتے تھے ، جس پر سیکیورٹی گارڈ دلشاد مسیح ، لطیف مسیح نے انتظامیہ کو مطلع کیا مگر کسی نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی تاہم میڈیا پر خبریں شائع ہونے کے بعد بشپ جوزف ارشد نے کمیٹی تشکیل دی تاہم کمیٹی کے فیصلے کے برعکس سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے برخاست کر نے کے احکامات جاری کردیے۔ واضع رہے کہ سینٹ پیٹرک اور سینٹ ٹریسا سکول میں پرنسپل آصف نواب کی سرپرستی میں عامر اور خرم سکول کے اندر زناکاری اور شراب نوشی کرتے تھے جسے سیکیورٹی گارڈ دلشاد مسیح اور لطیف مسیح نے بے نقاب کیا تھا۔ جس کے بعد میں تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا ۔

متعلقہ عنوان :